آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پونچھ ڈویژن کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق پونچھ ڈویژن کے تمام 11 انتخابی حلقوں میں پولنگ 10 اگست کو پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔ کمیشن نے واضح کیا کہ انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی معاملات میں صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کریں۔