کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں پاکستان کے لیے داخلی استحکام کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملک میں امن و استحکام کے لیے پُرتشدد انتشار سے متعلق کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو فیصلہ کن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بلا جھجھک نمٹا جائے گا۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں اس مؤقف کے ذریعے داخلی استحکام، قانون کی عمل داری اور پُرتشدد انتشار سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔



