ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے خیبر پختونخوا کے عوام سے متعلق بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خیبر پختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ’’جہاں بہن بیٹی دی ہو، لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے، اگر ہم جنگلی ہوتے تو آج رشتے دار نہ ہوتے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبر پختونخوا کی بہو ہیں اور صوبے کے ساتھ ان کا خاندانی تعلق ہے۔
انہوں نے عظمیٰ بخاری کے بارے میں کہا کہ وہ سمجھدار اور پڑھی لکھی خاتون ہیں اور ایسی بات نہیں کر سکتیں۔ کیپٹن صفدر نے خود کو خیبر پختونخوا کا بیٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ جتنا حق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر پنجاب کا ہے، اس سے زیادہ خیبر پختونخوا کا ہے۔ ان کا یہ بیان عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس کے بعد سیاسی سطح پر دونوں صوبوں کے حوالے سے بیان بازی مزید موضوع بحث بن گئی ہے۔