کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ اچھی بیوی دنیا میں جنت کی حور ہوتی ہے، جبکہ ان کے مطابق اللہ نے انہیں دنیا میں حور جیسی تابع دار بیوی دی ہے۔
مریم نواز کے سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ انہیں شروع ہی وزیراعظم بننے سے کرنا چاہیے تھا، تاہم اب بھی انہوں نے ایف ایس سی کر لی ہے اور میڈیکل بھی کر لیں گی۔ انہوں نے مریم نواز کے وزیراعظم بننے کی دعا بھی کی۔
کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی سب سے بڑی خوبی ان کے ساتھ طویل ازدواجی زندگی گزارنے کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ان جیسے شخص کے ساتھ پینتیس سال گزار چکی ہیں اور اگر انہیں ان کی اپنی آنکھوں سے دیکھا جائے تو ان میں کوئی خامی نظر نہیں آتی۔



