بریکنگ نیوز: ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی نئی کابینہ کل حلف اٹھائے گی۔ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے متوقع وزراء کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، تاہم حتمی فہرست کا اعلان حلف برداری سے قبل یا اس موقع پر کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق متوقع وزراء میں سردار عمیر نعیم، راجہ ایاز نثار، راجہ ریاست، چوہدری رخسار، کرنل وقار نور، اظہر صادق، عبد الرحمٰن، نورین عارف اور ساجد عباسی شامل ہیں، جبکہ فاتح کیانی کو مشیر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ کی تشکیل کا دوسرا مرحلہ پونچھ اور سدھنوتی میں الیکشن کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مزید وزراء اور مشیروں کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی حلف برداری کے بعد حکومت کی جانب سے محکموں کی تقسیم اور وزراء کو ذمہ داریاں سونپنے کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔ متوقع ناموں اور کابینہ کی حتمی تشکیل سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔