ابرار قریشی نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق حقوق کا مطالبہ کرنے والے عام کشمیری شہری ہیں اور انہیں ریاست مخالف قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے خونریزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حالات کو مزید کشیدہ بنانے کے بجائے مذاکرات، تحمل اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ مزید جانی نقصان سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ مزید جانی نقصان سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔