آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں بڑے عوامی احتجاج کے بعد سیاسی تجزیہ کار ابرار قریشی نے موجودہ صورتحال پر اہم بیان دیا ہے۔
ابرار قریشی نے کہا:
"آج پلندری میں جس تعداد میں عوام سڑکوں پر نکلے، وہ مناظر دیکھنے کے بعد میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ یہ تحریک حتمی نتائج کے بغیر منتشر نہیں ہوسکتی۔"
انہوں نے فیصلہ سازوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور خود پر اور ریاست کے لوگوں پر رحم کرتے ہوئے حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کریں۔
ابرار قریشی نے مزید کہا
"بہت دیر ہو چکی ہے، کوئی بھی فریق مزید دیر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔"
ان کے بیان میں موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ ہونے سے روکنے اور تمام فریقین کی جانب سے حالات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔



