ابرار قریشی کا کشمیر کی صورتحال اور پولیس چوکیوں پر حملوں سے متعلق بیان
تازہ خبریں - سیاست

کشمیر میں پولیس چوکیوں پر حملوں کی نوبت کیوں آئی؟ بات چیت سے مسائل حل کریں: ابرار قریشی

ابرار قریشی نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کشمیر میں کبھی موٹر سائیکل چوری ہونے کی خبر بھی سننے کو نہیں ملتی تھی، آج وہاں پولیس چوکیوں پر حملوں سے متعلق پریس ریلیز جاری ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے مقتدرہ سے روزِ اول سے گزارش رہی ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ ابرار قریشی کے مطابق زورِ بازو سے کشمیری اس معاملے میں ہار تسلیم نہیں کریں گے۔

ابرار قریشی نے موجودہ صورتحال کو یاسین ملک کے مؤقف سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ اسی یاسین ملک کی طرح کے کشمیری ہیں جو تہاڑ جیل میں رحم کے بجائے پھانسی مانگ رہا ہے۔ ان کے مطابق طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی اور پُرامن طریقے سے مسائل کے حل کی کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے مقتدر حلقوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اپنی پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔ ابرار قریشی کا یہ بیان کشمیر میں جاری کشیدگی، پولیس چوکیوں پر مبینہ حملوں اور سیاسی و عوامی مطالبات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *