حلقہ چڑہوئی میں پولنگ کے دوران ریٹرننگ افسر نے ایس پی کوٹلی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلح افراد ایک مخصوص امیدوار، چوہدری یاسین، کے حق میں پولنگ کے عمل پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او زائد اسلم سے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کے مبینہ رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ریٹرننگ افسر نے فوری طور پر نئی سیکیورٹی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں اس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔