مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنے تازہ خطاب میں ایک دلچسپ بات کہہ ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو گئی تو ان کا دل چاہتا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں، انہیں آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنا دیا جائے۔ اس بیان نے سیاسی حلقوں میں فوری طور پر بحث چھیڑ دی، اور کارکنوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آنے لگے۔ خطاب میں انہوں نے انتخابی ماحول اور پارٹی کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔



