تازہ خبریں - سیاست

مظفرآباد میں رینجرز اور 14 ہزار پولیس اہلکاروں کی آمد؛ وزیراعظم کی نیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے

ایک طرف وزیراعظم کی جانب سے مظاہرین کا استقبال کرنے اور انہیں "پانی پلانے" جیسے بیانات سامنے آئے، تو دوسری طرف پنجاب اور سندھ سے 14 ہزار پولیس اہلکاروں اور رینجرز کی بھاری نفری کو آزاد کشمیر میں داخل کر دیا گیا ہے۔ عوام اور سیاسی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر حکومت پرامن حل چاہتی ہے تو اس قدر بڑی فوجی اور نیم فوجی نفری بلانے کا کیا جواز ہے؟ کیا یہ فورسز کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آ رہی ہیں یا پرامن احتجاج کو طاقت کے زور پر کچلنے کے لیے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *