سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عامر متین نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ایک بہت خطرناک کھیل رچایا جا رہا ہے جو پاکستان کی بقا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو دبانے کی کوششوں میں کہیں پاکستان کا بین الاقوامی کیس ہی خراب نہ ہو جائے، کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ہم یہاں کیا ماڈل بنا رہے ہیں۔ عامر متین نے واضح کیا کہ اگر یہاں بھی وہی سب کچھ ہونا ہے جو وہاں ہو رہا ہے تو پھر دونوں میں کیا فرق رہ جائے گا؟ انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ ان چنگاریوں کو وقت پر روکنا ہوگا تاکہ یہ کل کو کوئی بڑا بھونچال نہ بنیں۔



