تازہ خبریں - سیاست

شوکت نواز میر کا اعلان: کسی اے پی سی کے ڈرامے کا حصہ نہیں بنیں گے، مہاجرین کی تمام 12 نشستیں ختم کرنی ہوں گی۔

کشمیر کے نامور تاجر اور عوامی رہنما شوکت نواز میر نے حکومت اور سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (APC) کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے ایک “ڈرامہ” قرار دیا ہے۔ اپنے ایک دبنگ بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس نوعیت کے کسی بھی سیاسی ڈرامے کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی احتجاجی کال سے پیچھے ہٹیں گے۔ شوکت نواز میر کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر صورت مہاجرین کی تمام 12 کی 12 نشستیں ختم کرنی ہوں گی اور وہ ایک بھی سیٹ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ یا کمپرومائیز نہیں کریں گے۔ انہوں نے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلے اے پی سی یاد نہیں آئی، اس لیے اب عوام ہر صورت احتجاج کے لیے مکمل تیار رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *