شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں
تازہ خبریں - سیاست

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، 45 نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

صحافی ظفر بھٹہ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے 45 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں میں 15 بی ایم ڈبلیوز شامل ہوں گی، جن کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 30 مرسڈیز گاڑیوں کے لیے 6.60 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔

فراہم کردہ معلومات کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے مطلوبہ انتظامات مکمل کرنا ہے۔ گاڑیوں کی خریداری اور اخراجات سے متعلق یہ تفصیلات صحافی ظفر بھٹہ کی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *