ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب
تازہ خبریں - سیاست

ڈاکٹر محمد نجیب نقی 25ویں صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب

ڈاکٹر محمد نجیب نقی 32 ووٹ حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے۔ صدارتی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 13 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے اکثریت حاصل کی۔ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر میدان میں تھے۔

صدارتی انتخاب کے نتائج کے بعد ڈاکٹر محمد نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدارتی منصب جنوری میں سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد خالی تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *