فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں، سرحدی انتظامات اور صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
دورے کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی سے متعلق موجودہ صورتحال اور انسداد دہشت گردی اقدامات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔