حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور دیگر روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
حکومت کے اس فیصلے پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔