سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس، سابقہ ٹوئٹر، پر ایک شعری پیغام شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے قوم کی اجتماعی سوچ اور حکمرانوں کے کردار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
راجہ فاروق حیدر نے اپنے پیغام میں لکھا
چلتے ہیں دبے پاؤں کہ کوئی جاگ نہ جائے
غلامی کے اسیروں کی یہی خاص ادا ہے
انہوں نے مزید کہا
ہوتی نہیں جو قوم حق بات پہ یکجا
اُس قوم کا حاکم ہی فقط اُس کی سزا ہے
راجہ فاروق حیدر کے اس پیغام میں ایسی قوم کے رویے پر سوال اٹھایا گیا ہے جو اپنے حق کے لیے متحد نہیں ہوتی۔ انہوں نے شعری انداز میں غلامی کی کیفیت اور خاموشی کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے اجتماعی اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پیغام کے آخری اشعار میں انہوں نے حکمران اور عوام کے تعلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم حق بات پر متحد نہ ہو، اسے اپنے حکمرانوں کی صورت میں سزا ملتی ہے۔
راجہ فاروق حیدر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جبکہ صارفین اسے موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔