آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں، ٹیکنوکریٹ کی نشست اور علما و مشائخ کی نشست پر انتخابات مکمل ہوگئے ہیں، جس کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے کامیاب امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔
خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی سحرش قمر، مریم کشمیری اور مریم ادریس کامیاب قرار پائی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید نے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر بیرسٹر افتخار گیلانی کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان کی کامیابی کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن مزید واضح ہوگئی ہے۔
اسی طرح علما و مشائخ کی نشست پر پیر عبداللہ شاہ مظہر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ مخصوص نشستوں کے انتخابات کی تکمیل کے بعد آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی اور سیاسی صف بندی کے حوالے سے آئندہ مرحلہ مزید اہم ہوگیا ہے۔