رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں کے حوالے سے حکومت کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن کمیٹی کا واحد مقصد انتخابات کو روکنا تھا، تاہم اب الیکشن ہو چکے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایکشن کمیٹی دھرنے ختم کرے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرے۔ رانا ثناء اللہ کے مطابق نئی بننے والی حکومت ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات پر عملدرآمد کروائے گی۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے بعد احتجاجی دھرنوں کو جاری رکھنے کے بجائے معاملات کو قانون اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔



