پونچھ ڈویژن میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے اہم فیصلے کی نمائشی تصویر۔
تازہ خبریں - سیاست

الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ، پونچھ ڈویژن کے 6 حلقوں میں انتخابات مؤخر، 5 حلقوں میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بعض حلقوں میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق باغ کے تین حلقوں، حویلی اور عباسپور کے پانچ حلقوں میں انتخابات 10 اگست کو شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر چھ حلقوں، جن میں پاچھیوٹ، راولاکوٹ شہر، کھائگلہ، ہجیرہ، پلندری و منگ اور بلوچ شامل ہیں، میں انتخابات مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملتوی کیے گئے حلقوں میں نئی پولنگ تاریخ بعد میں جاری کی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ حلقوں کے امیدواروں اور ووٹرز کی توجہ الیکشن کمیشن کے آئندہ اعلانات پر مرکوز ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *