پاکستان میں الجزیرہ کی ویب سائٹ تک رسائی نہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں اس معاملے پر بحث جاری ہے۔ بعض تبصروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ویب سائٹ کو پاکستان مخالف مہم چلانے کے الزام کے باعث بلاک کیا گیا، جبکہ دیگر تبصروں میں اس اقدام کو حالیہ انتخابی کوریج سے جوڑا جا رہا ہے۔



