جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے لیوی میں اضافے اور حکومتی ریلیف پیکج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی جماعت لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے، جبکہ حکومت مرحلہ وار ریلیف دینے کی بات کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق، حکومت لیوی کو اسی روپے سے بڑھا کر ایک سو ساٹھ روپے کرنے کا ارادہ رکھتی تھی، تاہم جماعت اسلامی کے احتجاج کے بعد حکومت پیچھے ہٹی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت کا دباؤ اب بھی حکومت پر موجود ہے اور اسے مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے…