سابق آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے پولیس مقابلوں اور ان کی ذمہ داری سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات محض ایس ایس پی یا آئی جی کے انفرادی فیصلے کے نتیجے میں نہیں ہوتے، بلکہ ان کے پیچھے حکومتی پالیسی ہوتی ہے۔ طاہر عالم خان کے مطابق یہ سمجھنا درست نہیں کہ کوئی ایس ایس پی یا آئی جی خود فیصلہ کرکے پولیس مقابلوں کا منصوبہ بنا لیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کے ایسے اقدامات حکومت کی پالیسی کے تحت کیے جاتے ہیں۔ سابق آئی جی اسلام آباد نے اپنے…
-
-
ابرار قریشی نے اسلام آباد فراڈ کیس کے بعد ملتان میں یتیم بچے کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد توقیر کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے حوالے سے طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں پولیس مقابلوں میں ملزمان کی ہلاکتوں اور عدالتی نظام کے کردار پر سوال اٹھایا۔ ابرار قریشی نے کہا کہ اگر تمام گناہگاروں کو پولیس ہی مار دے تو عدالتوں کو تالے کیوں نہ لگا دیے جائیں۔ انہوں نے عدالتی نظام پر ہونے والے اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ ایسی صورت میں عدالتوں پر اتنا بجٹ…