• تازہ خبریں - سیاست

    انور مقصود کا حکومت پر طنز، چار ممالک کی دوستی کے بجائے چار صوبوں میں اتحاد کی خواہش

    معروف دانشور اور مزاح نگار انور مقصود نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اندرونی سیاسی صورتحال پر طنز کرتے ہوئے ایک مختصر مگر معنی خیز جملے میں ملکی حالات کی جانب توجہ دلائی ہے۔ انور مقصود سے منسوب بیان کے مطابق “ہم لوگ چار ممالک کی دوستی کروا رہے ہیں۔ سعودیہ، ایران، امریکہ، یو اے ای۔ کاش ہماری حکومت چار صوبوں کی دوستی کروا دیتی۔” ان کے اس بیان میں سعودی عرب، ایران، امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے اندرونی اتحاد کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔…