• تازہ خبریں - سیاست

    لائبہ اعجاز کیس میں نامزد ملزم نعمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    اسلام آباد میں طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں نامزد ملزم نعمان مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تھانہ رمنا پولیس کی حراست میں تھا اور اسے شمس کالونی میں برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملزم نعمان زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ملزم کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ مقابلے کے…