• تازہ خبریں - سیاست

    جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم پر عدلیہ کی آزادی سے متعلق تحفظات

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق سینئر ترین جج اور لاہور ہائی کورٹ میں تعینات جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ موجودہ حالات میں ان کا ضمیر انہیں بطور جج کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے متعارف ہونے والی تبدیلیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ہائی کورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری متاثر ہوئی ہے۔ ان کے…