راولپنڈی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات پیش آنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رہائش گاہ پر پولیس اہلکار تعینات ہونے کے باوجود گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ چوری ہونے والے سامان میں تین اے سی، دو دروازے، تین کھڑکیاں، گھاس کاٹنے والی مشین، قالین اور تین پنکھے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آرائشی اشیا، کراکری اور دیگر سامان بھی غائب ہونے کی اطلاع ہے۔ رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود چوری کی واردات پیش آنے کا معاملہ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سوالات…