فضل چوہدری نے سہیل آفریدی سے متعلق گفتگو میں کہا کہ انہوں نے صرف ایک نکتہ شامل کیا تھا کہ وہ سہیل آفریدی کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ ان کے مطابق اگر تحریک انصاف نے حکومت جاری رکھنی ہے تو اسے وزیراعلیٰ تبدیل کرنا ہوگا۔ اس بیان پر محمد مالک نے سوال اٹھایا کہ کسی سیاسی جماعت سے یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے منتخب وزیراعلیٰ کو تبدیل کرے؟ انہوں نے کہا کہ کل کو یہی مطالبہ وزیراعظم کی تبدیلی کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے اور پھر بات کرنے کی شرط رکھی جا سکتی…