سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر کے جاری احتجاج کے حوالے سے انتہائی جذباتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی سیاست کی ہے لیکن ایسا احتجاج کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے پونچھ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ باجرت ہیں اور ہار ماننا نہیں جانتے۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج اپنے عروج پر ہے اور پونچھ کے عوام نے ریاستی جبر کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ ایک تجربہ کار سیاستدان کی جانب سے اس قسم کا اعتراف آزاد کشمیر کی عوامی تحریک کی طاقت اور عوام کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



