آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں تازہ ترین صورتحال کے مطابق حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں دونوں اطراف سے فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقے میں صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور کشیدگی کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ سے مراد مشرق اور مغرب کی جانب سے فائرنگ ہے۔
واقعے میں جانی نقصان کے بعد علاقے کی صورتحال پر توجہ مرکوز ہے۔ تاہم فائرنگ کے اس واقعے کی وجوہات، زخمیوں کی درست تعداد اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
نوٹ: یہ ابتدائی اطلاعات ہیں، واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہو سکے گی۔



