وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے
تازہ خبریں - سیاست

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا، چار اکتوبر سے قافلے کی روانگی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے مطابق لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج بروز اتوار چار اکتوبر کو دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے شروع ہوگا۔ ان کے بیان کے مطابق ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے افراد لانگ مارچ میں شامل ہوں گے، جبکہ رات کو قافلہ کرک کے قریب پڑاؤ کرے گا۔

سہیل آفریدی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پانچ اکتوبر کو دوپہر بارہ بجے کرک کے عوام قافلے میں شامل ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے وہاں سے روانگی ہوگی۔ اس کے بعد قافلہ رات کو کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔ چھ اکتوبر کو کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے افراد بارہ بجے قافلے کا حصہ بنیں گے، جس کے بعد پشاور کی جانب سفر شروع ہوگا اور رات متنی کے قریب گزاری جائے گی۔

سات اکتوبر کو پشاور کے بڈھ بیر کے مقام سے ساڑھے بارہ بجے روانگی ہوگی۔ شیڈول کے مطابق ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے افراد بڈھ بیر میں قافلے میں شامل ہوں گے، جبکہ پشاور کے دیگر حلقے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازا کے مقامات پر قافلے کا حصہ بنیں گے۔ رات کو چارسدہ انٹرچینج کے قریب قیام ہوگا۔

آٹھ اکتوبر کو ساڑھے بارہ بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی، جہاں ضلع چارسدہ اور مہمند کے افراد قافلے میں شامل ہوں گے۔ سہیل آفریدی کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے آنے والے لوگ اسی روز خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہوں گے اور رات وہاں گزاریں گے، جبکہ اس کے بعد کے لائحہ عمل کا اعلان خیر آباد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *