کیپٹن صفدر کا مریم نواز سے متعلق بیان
تازہ خبریں - سیاست

کیپٹن صفدر کا مریم نواز سے متعلق بیان، شادی کو 35 سال مکمل ہونے کا ذکر

کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر حکم نہیں چلاتے بلکہ دونوں کے درمیان ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 35 سال ہوچکے ہیں۔

کیپٹن صفدر کے مطابق ان کے تین بچے ہیں اور ان کی اولاد سے نواسے بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے خاندانی تعلق اور باہمی احترام کو نمایاں کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اسی وجہ سے کابینہ کا حصہ نہیں بنے کیونکہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے۔ کیپٹن صفدر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیوں اٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *