آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی جانب سے سیاسی احتجاج کے پیش نظر روکی گئی 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بڑی تعداد میں مال بردار گاڑیاں روکے جانے سے ٹرانسپورٹرز اور کاروباری سرگرمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام روکی گئی گاڑیوں کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے متعلقہ حکام کو گاڑیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ اس معاملے میں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے۔