اسد قیصر نے احتجاج کے حوالے سے کارکنوں کو پُرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کارکن پُرامن جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ احتجاج کے دوران کسی کے پاس پتھر یا ڈنڈا نہیں ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ گولیاں چلانے کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، تاہم کارکنوں سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شخص کے پاس پتھر، ڈنڈا یا ایسی کوئی چیز موجود ہوئی تو وہ ان کے مطابق ان کے کارکنوں میں شامل نہیں ہوگا بلکہ کسی اور کا ایجنٹ ہوگا۔ اسد قیصر نے احتجاج کے دوران پُرامن طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیا۔