سینئر صحافی فرخ سلیم نے پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر سوال اٹھا دیا۔ فرخ سلیم کے مطابق 28 فروری سے اب تک پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 53.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے میں بھارت میں ڈیزل کی قیمت 10 فیصد اور بنگلہ دیش میں 9.6 فیصد بڑھی۔
فرخ سلیم نے تینوں ممالک میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب بھارت اور بنگلہ دیش میں اضافہ نسبتاً کم رہا تو پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ ہونے کی کیا وجہ ہے۔
پاکستان میں ڈیزل کی قیمت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت، درآمدی لاگت، ڈالر کی قدر، ٹیکسز اور مقامی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار سمیت مختلف عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔ حالیہ عرصے میں عالمی توانائی بحران نے بھی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔
فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں ہونے والے اضافے کو خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ رکھ کر دیکھا جائے تو اس فرق کی وجوہات پر وضاحت ضروری ہے۔