کوپرہ چوکی پر حملے کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 5 ستمبر کو مسلح افراد نے کوپرہ چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہاں تعینات ایف سی اہلکار رحیم گل شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں حملہ آور کی شناخت جابر ممتاز کے نام سے بتائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے ورثا کو اطلاع دی گئی تاہم لاش وصول کرنے کے لیے کوئی نہیں آیا۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو غسل اور کفن دینے کے بعد قبرستان میں دفن کروا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایف سی اہلکار رحیم گل، ساکن کرک، شہید ہوا جبکہ جوابی کارروائی میں مارے گئے حملہ آور کی لاش اس کے ورثا کی جانب سے وصول نہ کیے جانے کے بعد پولیس نے تدفین کے انتظامات کیے۔