علیمہ خان کا ملکی قرضوں اور عوامی مشکلات پر بیان
تازہ خبریں - سیاست

ملک کا دوگنا قرضہ کس نے اتارنا ہے؟ ہم نے، آپ نے اور اس قوم نے، علیمہ خان

علیمہ خان نے ملکی قرضوں اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا قرضہ اس وقت دوگنا ہو چکا ہے، لیکن یہ قرضہ آخر کس نے اتارنا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ قرضہ ہم نے، آپ نے اور پوری قوم نے اتارنا ہے۔

علیمہ خان کے مطابق قرضے اتارنے کے لیے بجلی، دودھ اور پٹرول پر ٹیکس بڑھائے جائیں گے، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ قرضے ملک چلانے کے لیے لیے جا رہے ہیں یا قرض لے کر کھانے پینے کا سلسلہ جاری ہے؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار یہی سوال کرتے ہیں کہ عوام آخر کب تک یہ سب برداشت کریں گے۔ علیمہ خان کے مطابق غریب کے گھر کھانا نہیں، کسان تباہ حال ہے جبکہ صنعتکار بھی شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔

علیمہ خان نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتے ہوئے قرضوں، مہنگائی اور ٹیکسز کے باعث عام شہری کی زندگی مزید مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *