راولپنڈی میں امن و امان کے لیے پاک فوج کی تعیناتی، آرٹیکل 245 کے تحت فوج طلب۔
تازہ خبریں - سیاست

راولپنڈی میں فوج طلب، امن و امان کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری

اولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج طلب کر لی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔
فوج کی تعیناتی کا فیصلہ شہر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے، جبکہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *