راولاکوٹ میں لاک ڈاؤن کے باعث پونچھ ڈویژن کے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی متبادل مقامات سے سرگرمیاں۔
تازہ خبریں - سیاست

بریکنگ نیوز: راولاکوٹ میں طویل لاک ڈاؤن، پونچھ ڈویژن کے اہم ادارے متبادل مقامات سے چلانے کا فیصلہ

بریکنگ نیوز

راولاکوٹ میں طویل عرصے سے جاری لاک ڈاؤن اور ہڑتال کے باعث پونچھ ڈویژن کے اہم اداروں کو متبادل مقامات سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر آفس راولاکوٹ کو عارضی طور پر ارجہ منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری امور کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
دوسری جانب جامعہ پونچھ کا کیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں، جبکہ پونچھ میڈیکل کالج میں تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔

راولاکوٹ میں طویل لاک ڈاؤن اور ہڑتال کے باعث انتظامی اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کے بعد اداروں کو متبادل طریقوں سے چلانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *