عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی اور تین گھنٹے بعد اڈیالہ جیل واپسی۔
تازہ خبریں - سیاست

عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل نہیں، پمز میں ہوا، تین گھنٹے بعد اڈیالہ واپس منتقل

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے حوالے سے ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ابرار قریشی کے مطابق عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں نہیں بلکہ پمز ہسپتال میں ہوا، جہاں سے تقریباً تین گھنٹے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

ابرار قریشی نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے ہسپتال منتقل ہونے کی خبر میڈیا پر اس قدر نمایاں رہی کہ کل کی اہم ترین خبر کہیں پیچھے چلی گئی اور میڈیا کی
زیادہ تر توجہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی پر مرکوز رہی۔

انہوں نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:
"یوں فیصلہ سازوں نے باریک واردات کر ڈالی۔"

تاہم یہ دعوے اور سیاسی تجزیہ ابرار قریشی کی جانب سے پیش کیا گیا مؤقف ہے، جس کی مزید سرکاری تصدیق ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *