شمیر کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ اور سینیٹر مشتاق احمد سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
ڈیوٹی جج محمد عدنان نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے 88 ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل نہ ہونے کا معاملہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیے جانے کے باعث ضمانت کی درخواست پر بحث نہ ہوسکی۔
عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر اپنے دلائل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے اور احتجاج سے متعلق کارروائی جاری ہے۔