آزاد کشمیر کے غیر سرکاری انتخابی پورٹل سے متعلق الیکشن کمیشن کا انتباہ۔
تازہ خبریں - سیاست

غیر سرکاری انتخابی پورٹل سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں، نتائج نشر کرنے سے پہلے تصدیق ضروری: سیکرٹری الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج نشر کرنے والے میڈیا اداروں، صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو خبردار کیا ہے کہ Pakistan’s Election Portal سے الیکشن کمیشن آزاد کشمیر یا الیکشن کمیشن پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔
بیان کے مطابق مذکورہ پورٹل ایک تھرڈ پارٹی نجی پورٹل ہے اور اس پر موجود نتائج کو سرکاری طور پر مصدقہ نتائج نہیں سمجھا جا سکتا۔ بعض ٹی وی چینلز اور صحافی اسی پورٹل سے آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج نشر کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پورٹل کے موجودہ قانونی مالک کی شناخت عوامی ڈومین میں دستیاب ریکارڈ سے واضح نہیں، جبکہ اس کی تکنیکی میزبانی کے ریکارڈ Tech Zone Media کے name servers سے منسلک ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے ٹی وی چینلز، صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی نتائج نشر کرنے سے قبل انہیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتیجے سے لازمی طور پر تصدیق کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *