ابرار قریشی کا پی ٹی آئی میں مبینہ اندرونی اختلافات اور لانگ مارچ سے متعلق بیان۔
تازہ خبریں - سیاست

پی ٹی آئی کی ایک خاتون ویڈیوز کی وجہ سے پارٹی میں فساد برپا کر رہی ہے، قیادت اسے نظرانداز کرے: ابرار قریشی

برار قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات اور آئندہ لانگ مارچ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کی ایک خاتون اپنی چند ویڈیوز کی وجہ سے لانگ مارچ سے قبل پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کر رہی ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ خاتون کسی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن کر یہ کردار ادا کر رہی ہیں اور کہا کہ وہ خود بھی مجبور ہیں۔
ابرار قریشی نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ موجودہ صورتحال میں اس معاملے کو نظرانداز کیا جائے اور پارٹی قیادت اپنی توجہ لانگ مارچ کی تیاریوں اور دیگر سیاسی امور پر مرکوز رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *