کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن فوری طور پر ختم کیا جائے، معلومات تک رسائی بحال کی جائے اور میڈیا کو آزادانہ اور بلا خوف رپورٹنگ کا موقع فراہم کیا جائے۔
سی پی جے کے بیان کے مطابق تنظیم پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری مظاہروں کے دوران صحافت کی آزادی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں انٹرنیٹ کی معطلی، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کی بندش، رپورٹنگ پر عائد پابندیوں اور بعض صحافیوں کی گرفتاری یا گمشدگی کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں پاکستانی حکام پر زور دیا کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے، معلومات تک عوام کی رسائی بحال کی جائے اور اظہارِ رائے و صحافت کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔